پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے نوء منتخب نوجوان صدر ایمنوئل ماکخوں نے اسمبلی کے اجلاس جو کہ پالیمنٹ بلڈنگ کی بجائے فرانس کے تاریخی محل ورسائی میں ہوا تجویز پیش کی ہے کہ فرانس میں زیادہ موثر حکومت تشکیل کے لیے اسمبلی ممبرز اور سینٹرز کی تعداد میں کمی لائی جائے گی ان کی تجویز کردہ اسمبلی میں نشستیں 577 سے کم ہو 385 رہ جائیں گی، جب کہ سینیٹ کے ارکان کی تعداد 348 سے کم ہو کر 232 ہو جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پاس پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں واضح فتح حاصل کرنے کے بعد اس کا مینڈیٹ موجود ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ اگر پارلیمان نے ان کی مجوزہ تجویز ایک سال کے اندر اندر منظور نہ کی تو وہ ریفرینڈم کا سہارا لیں گے۔