جکارتا (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے شہر جکارتا پہنچ گئے۔
انڈونیشیا کے وزیر مروان جافرات نے صدر اور بیگم ممنون کا ایئربیس پر استقبال کیا۔ انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر محمد عاقل ندیم اور دیگر عہدیداربھی موقع پر موجود تھے۔
صدر ممنون حسین سمیت 49 ملکوں کے سربراہ اور نمائندے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد کانفرنس کے سلسلے میں پہلے سے وہاں موجود ہیں۔