صدر پاکستان کے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس پر دستخط

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر پاکستان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس پر دستخط کر دیئے، حکومت کو رواں مالی سال ایک سو پینتالیس ارب روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائز پر گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس دوہزار چودہ پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد یہ آرڈننس نافذ العمل ہو گیا، جس کے بعد حکومت گیس پر سیس کے نام سے ایک سو پینتالیس ارب روپے وصول کرے گی۔

جبکہ گذشتہ مالی سال گیس سرچارچ کے نام پر ایک سو اکیس ارب روپے وصول کئے گئے تھے، یاد رہے بائیس اگست دوہزار چودہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیس کو ٹیکس کے بجائے فیس قرار دیتے ہوئے حکومت کو اس کی وصولی سے روک دیا تھا۔