صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو جون کو طلب کر لیا

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو جون کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں کے علاوہ غیر ملکی سفیر بھی شرکت کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو جون کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد صدر ممنون حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ پہلا خطاب ہو گا، جس سے وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی وزارء اعلیٰ، گورنرز اور دیگر مہمان شرکت کریں گے۔