اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے پارلیمانی سال کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا جس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے۔
اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تمام غیرملکی سفیروں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ صدر ممنون حسین کا مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب ہو گا۔