صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں رہ کر وہ بہت عرصہ عوام مزید دور نہیں رہ سکتے۔ صدارتی مدت مکمل ہونے پر عوام کیپاس جائیں گے. کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ وہ صدارت کے دوران عوام سے دور رہے۔ صدارتی مدت کے بعد عوام میں جائیں گے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سندھ کا دورہ کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کہ یوم علی کے جلسوسوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں کے باہر کنکریٹ کی دیواریں بنائی جائیں۔
کام کا آغاز کراچی سے کیا جائے اور قیدیوں کو رہائش سمیت کھانے کی بہتر سہولتیں دی جائیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزرا، آئی جی، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔