یوکرین (جیوڈیسک) یوکرین کے صدارتی پریس دفتر سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیٹرو پروشینکو نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلیفون پر 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یوکرین نے ترک شہریوں کو بغیر ویزے کے 60 دن کے قیام کی مدت کو 90 دن تک بڑھا دیا ہے۔
ترکی نے کچھ عرصہ قبل یوکرین کے شہریوں کو بھی ایسی ہی مراعات دی تھیں۔
صدر پروشینکو نے کہا کہ اس فیصلے سے ترکی اور یوکرین کے عوام کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
دونوں سربراہان نے کریمیا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے موضوع پر بھی بات چیت کی اور دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے کے موضوع پر مذاکرات میں تیزی پیدا کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ کریمیا میں روسی عام انتخابات کے نتائج کو ترکی تسلیم نہیں کرتا ہے۔