سنہسہ (نمائندہ) صدر مسلم لیگ مسٹر لینڈ راجہ امجد خان کی پاکستان آمد پر ہولاڑ پل پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ صدر مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں برطانیہ تشریف لائے ہیں، سابق چیئرمین یوتھ راجہ افتخار احمد خان اور سابق چیئرمین یونین کونسل کھاڑ راجہ عبدالقیوم نے تحصیل سنسہ کی لیڈر شپ اور کارکنوں کے ہمراہ تحویل گاڑیوں کے ساتھ راہ امجد کو ویلکم کیا۔
راجہ امجد خان جماعتی خدمات اور مسلم لیگ ن سے وابستگی کے نتیجہ میں ہولاڑ پل پر ان کو پھولوں کو ہار پہنا کر ویلکم کیا گیا۔ ہولاڑ کے مقام پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ سبطین خان ممبر مجلس عاملہ راجہ مشتاق خان، ممبر راجہ محبوب خان ، پہلوان بشیر کے صاحبزادے سردار ہارون بشیر صدر انجمن تاجران سنہسہ راجہ راجہ سلیم خان ، راجہ قابل خان، سیکرٹری راجہ اسلم خان ، صدر ٹرانسپورٹ یونین راجہ شاہ یال خان، راجہ وفاد المجید ایڈوکیٹ، راجہ شکیل ضیاء ایڈوکیٹ، راجہ سہیل نواز ایڈوکیٹ، ، راجہ ندیم ایڈوکیٹ، ، راجہ ظہیر عدالت ایڈوکیٹ، راجہ اظہر رزاق خان، چیئرمین راجہ صداقت خان، ، چوہدری عابد یسین ، راجہ عتیق خان، راجہ وسیم خان، راجہ پنوں خان، ، راجہ رسالت خان، راجہ ماجد خان، راجہ رشید خان، امن کمیٹی کے صدر آصف خان، راجہ توفیق خان ، راجہ وقاص خان، راجہ احسن خالد نائب صدر کوٹلی راجہ احسنات محبوب، راجہ ناصر خان اور راجہ یونس خان کہ علاوہ درجنوں کارکنان مسلم لیگ ن تھے۔
گاڑیوں کہ جلوس کی نقل میں قافلہ سینہ کی طرف رواں دواں ہوا تو ترناہ کہ مقام پر سابق امیدوار اسمبلی چیرمین ممبر مجلس عاملہ راجہ ضیاء الححمید صاحب کی قیادت میں عندالخاق، محمد وسیم، پرویز احمد اور اختر علی نے عوام علاقہ کی خاصی تعداد کہ ساتھ بینڈ باجوں کے ساتھ پھولوں کہ ہار پہنا کر استقبال کیا اور قافلے میں شامل ہو گئے۔
جبکہ بڈلی کہ مقام پر ڈھولک کی تھاپ کہ ساتھ سینکڑوں مسلملیگی راہنما قطار بنا کر اظہار خوشی کرتے ہوئے استقبال کرتے ہوئے نظر آئے اور بعد میں راجہ امجد خان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور قافلہ صدر مسلم لیگ ن راجہ امجد خان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گیا اور ایک مقام پر راجہ ضیارب ایڈووکیٹ ممبر راجہ ریاض خان، راجہ عمران خان کی قیادت میں مسلم لیگ کہ دوستوں نے والہانہ استقبال کیا۔
راجہ افتخار احمد خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور راجہ امجد خان کہ حوصلوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سپورٹ جاری رکھنے کا عزم کیا۔ یہ استقبال کا کامیاب ترین قافلہ راجہ افتخار احمد خان کی ذاتی کاوشوں سے بہت بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گیا۔