صدر زرداری اور الطاف حسین میں رابطے بڑھانے پر اتفاق

Zardari-Altaf Hussain

Zardari-Altaf Hussain

صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماں نے مستقبل میں رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے۔الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ کے سربراہ نے صدرمملکت کو ایم کیو ایم، پی پی پی اور اے این پی کی انتخابی مہم کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دونوں رہنماں نے مستقبل میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے حالیہ دھماکوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ روشن خیال جماعتیں ہر قسم کی آزمائش کا سامنا کریں گی۔ وہ کسی بھی قیمت پر انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔