صدر زرداری اورالطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ،سیاسی صورتحال پرگفتگو

Zardari -Altaf Hussain

Zardari -Altaf Hussain

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد صدرمملکت آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ان اعتدال پسند جماعتوں کے مابین اتحاد اوراتفاق کی اشدضرورت ہے۔

ہفتہ کی سہ پہر ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ایم کیوایم اور پی پی پی کے دفاتر پر بم حملوں اور انہیں طاقت کے ذریعہ انتخابات سے دور رکھنے سمیت ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایم کیوایم اور پی پی پی کے کارکنان اور ہمدردوں کی شہادت پر ایک دوسرے سے دلی تعزیت بھی کی ہے۔