فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین ملک آصف حیات نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ صدرآصف علی زرداری کو پیش کردی۔ ترجمان ایوان صدرکے مطابق رپورٹ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پیش کی۔
رپورٹ ایف پی ایس سی کی تجاویز، سفارشات اور دوہزار بارہ میں کی گئی بھرتیوں سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے گزشتہ برس دو سو چالیس افسران کو سینٹرل سپیریئر سروسز کے ذریعے بھرتی کیا گیا۔
جس کے لیے چودہ ہزار امیدواروں نے درخواستیں دیں اور دس ہزارنے امتحان دیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو قابل افراد کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔