اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور گورنر بلوچستان ڈاکٹر ذوالفقار مگسی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق دونوں گورنروں نے استعفے چند روز قبل صدر زرداری کو بھجوائے تھے۔
استعفی کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ استعفی منظور ہونے پر خوش ہوں. بطور گورنر انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دیے ہیں.