اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرادری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقا ت چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں صدر کی طرف سے دیئے گئے۔
ظہرانے کے بعد ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان کو بھی دوسرے سیاستدانوں کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔