آصف زرداری سیاست میں حصہ لے سکتے، کوئی آئنی پابندی نہیں، اعتزاز

Aitzaz

Aitzaz

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر چودھری اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ زرداری سیاست کر سکتے ہیں، کوئی آئینی پابندی نہیں، جن مقدمات میں صدر زرداری کو استثنی حاصل تھا، ان کے مقدمہ وار بری ہو چکے ہیں، آصف زرداری کے خلاف شاید اب نیب دوبارہ مقدمات کا اجرا کرے تاہم پیپلز پارٹی تمام صورت حال کے لیے تیارہے۔اپنے صدر کے استقبال کیلئے بلاول ہاوس لاہورمیں موجود چودھری اعتزاز احسن ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پاکستان کے پہلے آئینی صدر ہیں جو بڑے وقار کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ فوجی صدور کے علاوہ ملک کے سب ہی صدور محترم تھے۔

آرمی صدور کے جانے کا پتہ ہی نہیں چلتا، جبکہ صدر زرداری کو ضیافتیں دی گئیں اور گارڈ آف آنر ملا، ان کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کو دنیا میں کہیں جگہ نہ ملی تو وہ بالآخر اپنے گھر میں آ کر قید ہو گئے، صدارتی استثنی کے بعد کیسز کھلنے کے سوال پر اعتزازاحسن نے کہا کہ صدارتی استثنی کی وجہ سے کئی کیسز بند ضرور تھے۔

اب شاید نیب دوبارہ مقدمات کا اجرا کرے لیکن پیپلز پارٹی ہر صورتحال کیلئے تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بھی مفاہمت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے تاہم اگر ہمارے کارکنوں کو تنگ کیا گیا تو مفاہمت کی سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔