لندن (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری برطانیہ کے نجی دورے کے بعد آج دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک یا دو روز قیام کے بعد صدر زرداری اسلام آباد آئیں گے جہاں سے وہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ میں دو ہفتے قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے برطانیہ کے نجی اسپتالوں سے اپنا طبی معائنہ کروایا اور زیادہ تر وقت لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ گزارا۔