صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Meeting

Meeting

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) تحصیل رپریس کلب ٹیکسلا کو سیکورٹی خدشات لاحق، صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، مقامی انتظامیہ نے بنیادی معلومات حاصل کرنے کے باوجود تاحال سیکورٹی فراہم نہیں کی،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے دفتر کے گردونواح میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت ،تحصیل پریس کلب کا دفتر تبدیل کرنے کے لئے غور و غوض پولیس کے اعلی حکام سے صحافیوں کوفوری سیکورٹی فراہم کرنے اور تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کوسرکاری عمارت میں مہیاکرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جو احکامات جاری کئے گئے تھے، مقامی انتظامیہ نے اس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہ کیا۔

تحصیل پریس کلب کا دفتر جو کہ دین پلازہ ٹیکسلا میں بالائی منزل پر واقع ہے اکثر و بیشتر دن اور رات کے اوقات میں یہاں مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کو ملتی ہے جس سے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا سے سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ نمائندگان بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ متعدد انتظامی امور کے افسران با شمول سیکورٹی کی نگرانی پر مامور اہلکاروں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ذمہ داران سے سیکورٹی کی بابت ضروری معلومات حاصل کیں مگر تاحال تحصیل پریس کلب کو مناسب سیکورٹی فراہم نہ کی گئی ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ اکثر و بیشتر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے دفتر کے ارد گرد مشتبہ افراد نظر آئے ، جس سے بالخصوص صحافیوں میں خوف و ہراس کی فضا ء پیدا ہورہی ہے، صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ہنگامی اجلاس میں آر پی او ، راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی سے مطابہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فوری ٹھوس بنیادوں پر اقدمات کئے جائیں بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماہونے پر میں مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسکے ذمہ دار ہونگے، اجلاس میں مقامی انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے دفتر کو سرکاری عمارت میں شفٹ کرنے کے لئے بھی ضروری اقدمات کئے جائیں تاکہ مقامی صحافی بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

اجلاس میں میڈیا ہاوسز کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سیجاری کردہ احکامات ہو امیں اڑا دیئے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے انعقاد کو آخری شکل دی گئی،اجلاس میں دیگر اہم امور بھی زیر بحث لائے گئے،صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق اور انکے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038