اسلام آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام لگایا ہے کہ ہم امن کے لیے پرامید ہیں لیکن پاکستان سے جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خود دہشت گردی کا شکا رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے صدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان افغانستان میں حملوں اور دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں الزام عائد کیاتھا کہ پاکستان میں خودکش تیارکرنے والے کیمپ پہلے کی طرح کام کررہی ہیں۔