اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔
اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیر اعظم نے صدر کو حکومت کی پالیسیوں اور مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کراچی سمیت ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔