اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امورسمیت اہم قومی امور پر بات چیت کی گئی۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔
صدر ممنون حسین نے مستقبل میں لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور ملکی سلامتی سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔