صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے لالہ موسیٰ کا تعزیتی دورہ کیا

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے لالہ موسیٰ کا تعزیتی دورہ کیا۔ گجرات جلسہ کے دن ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے والے تین دوستوں کے لواحقین سے انکے گھروں میں جا کر تعزیت کی۔

مولانا عبدالواحد سلفی سے انکے بھتیجے عمر فاروق کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا بعد ازیں زین العابدین کے والد محمد شفیق خلجی اور طاہر ولدریاض بٹ سے محلہ قصبہ لالہ موسیٰ میں انکی رہائشگاہ پر جا کر اظہار افسوس کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو خبر سن کر دلی طور پر دکھ ہوا تین نوجوان بچوں کی حادثے میں ہلاکت پر انتہائی افسوس ہوا ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کے والدین خصوصاً انکی مائوں کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب عثمان سعید بسرا،ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، ضلعی صدرالیاس چوہدری،نور الحسن شاہ،شہزاد افضل میرایڈووکیٹ، چوہدری احمدندیم گجر، مہرامتیازاحمد، چوہدری اجمل علی خاورایڈووکیٹ،عثمان منظور دھدرا،حاجی محمد شفیق، سہیل نوازخان،طاہررفیق بٹ، حاجی چوہدری محمدرفیق دھامہ،ملک عبدالستار ،چوہدری افتخار سندھو،چوہدری عبدالکریم ،محمدشفیق مرزا،شیخ احتشام افضل،محمد شعیب مغل ، مبشربٹ،غلام عباس بھٹہ،محمدرفیق بھٹی،جمیل احمدطاہر،سنی کٹھانہ،حافظ عمر عطاری،محمد شہباز،ندیم باجوہ، سمیت پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔