صدر ایردوان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

Rajab Tayyip Erdoğan - Donald Trump

Rajab Tayyip Erdoğan – Donald Trump

ارجنٹائن (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ارجنٹائن کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی ۔

اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے شام سمیت علاقائی و عالمی پیش رفت پر غور کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ اور ایردوا ن نے سربراہی اجلاس کے دائرہ عمل میں اس سے قبل مختصراً گفتگو کی تھی۔