ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے صدر ایردوان کیساتھ بات چیت کے دوران 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی انقلابی کوشش اور حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کیساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں۔
انھوں نے بغاوت کے دوران جمہوریت کا تحفظ کرنے کے حوالے سے انھیں اور ترک قوم کو مبارکباد پیش کی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ انھوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں تمام دوست ممالک کو خبردار کیا ہے۔ جس کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے فیتو اور پی وائے ڈی سے متعلق ترکی کی تنبیہات پر توجہ دی ہے اور اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔
دونوں سربراہان نے آئندہ ماہ چین میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں بالمشافہ مذاکرات کرنے کے موضوع پر مطابقت کی ہے۔