واشنگٹن (جیوڈیسک) کی کے صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی۔
سی این این نے مذاکرات کے بعد دونوں رہنماوں کی پریس کانفرنس کو کرنٹ نیوز کے طور پر دیا اور براہ راست نشر کیا۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز نے پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کے بیانات کو خبر کی سرخی بنایا اور “ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایردوان کو ایک اتحادی کے طور پر سراہا” کی سرخی کے ساتھ خبر شائع کی۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ، اسلامی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں ایک قابل اعتماد اتحادی ہیں۔
الجزیرہ نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ ایردوان کی وائٹ ہاوس میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں متعدد دو طرفہ موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
جرمن بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈوچے ویلے نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کے بیانات کو اپنی خبر میں جگہ دی ہے۔
ڈوچے ویلے کی خبر کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات بہت اچھے ہیں اور مستقبل میں انہیں مزید فروغ ملے گا۔
یونان کے سرفہرست اخباروں میں سے روزنامہ کاتمیرینی نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انقرہ اور واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کی خواہش مند دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔