صدر اصلاحی کمیٹی یارحسین جان نثار خان نے کہاہے کہ اصلاحی کمیٹی یارحسین کی بدولت علاقہ کے سنگین مسائل خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں

صوابی: صدر اصلاحی کمیٹی یارحسین جان نثار خان نے کہاہے کہ اصلاحی کمیٹی یارحسین کی بدولت علاقہ کے سنگین مسائل خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں اور عوام اصلاحی کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور بطور خاص صلح صفائی اور دشمنیاں ختم کرنے میں کمیٹی ممبران کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کرتے رہیں گے اور علاقہ کے تمام مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اصلاحی کمیٹی یارحسین کے تمام ممبران کوخراج تحسین پیش کیا اوراس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ کمیٹی کے تمام اراکین پہلے سے بھی زیادہ جذبے کیساتھ خدمت کرتے رہیں گے۔