ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے عید الفطر پر اپنے پیغام میں ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے دس دنوں میں رحمت، دوسرے دس دنوں میں مغفرت اور تیسرے دس دنوں میں عذاب سے نجات کا پیغام ملتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہیہ عید ہم سب کے لیے بھائی چارے اور ارتحاد کا وسیلہ ثابت ہو۔
انہوں نے عید کے موقع پر ٹریفک حادثات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے تمام ضروری اقداتا اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عالمِ اسلام میں مسلمانوں کو جن مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے ہم بھی بُری طرح متاثر ہیں اور ہماری خوشیوں کو بھی گرہن لگ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم اور معذور افراد میں کسی قسم کا امتیاز کیے بغیر ان کی مدد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان کی امداد کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے عید کے پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ترک قوم، اور عالم اسلام اور انسانیت کے لیے باعث ِ خیر بنے۔