صدر بنا تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کروں گا، ٹرمپ

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرسکتے ہیں۔

امریکی اخبار کو انٹرویو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو تحفظ فراہم کرتا ہے حالانکہ ان ممالک کے پاس اپنے وسائل موجود ہیں۔ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک سعودی عرب داعش کے خلاف جنگ میں اپنی زمینی افواج نہیں بھیجتا امریکا کو سعودی حکومت سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرناہوگا، سعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن امریکا کے بغیر وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا۔