صدر چوہدری غلام مصطفی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر بھر میں نائب تحصیلداران کی گئی تقرریاں ضلعی کوٹہ کے خلاف ہیں
Posted on May 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کا نفرنس ضلع بھمبر کے صدر چوہدری غلام مصطفی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر بھر میں نائب تحصیلداران کی گئی تقرریاں ضلعی کوٹہ کے خلاف ہیں جس کی و جہ سے آزاد کشمیر بھر میں 32نائب تحصیلداران نے امتحان پاس کیا ہے۔
جبکہ آزاد کشمیر بھر میں اس قدر آسا میاں خالی نہ تھیں 32نئے نائب تحصیلداران کی وجہ سے پر موٹ شدہ 32نا ئب تحصیلداران ریورڈ ہو کر گرد اور جبکہ 32گر داور پٹواری بن گئے ہیں اور 32پٹواری نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور ناقص پلاننگ کی وجہ سے آج آزاد کشمیر بھر کے نا ئب تحصیلداران نئے وپرانے گردا وران و پٹواریان عدالتوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔
سائیلان جب دفاتر میں کام کے سلسلہ میں جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اہلکا ران عدالتوں میں گئے ہو ئے ہیں انہو ںنے کہا کہ اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے حکو مت آزاد کشمیر آنے والے بجٹ میں نئے نائب تحصیلداران کی تنخوا ہوں کا بجٹ شامل کریں تا کہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔