تحریر : سید انور محمود سو لفظوں کی کہانی نمبر 56۔۔۔۔ دیالو ۔۔۔۔۔۔ صدر اور وزیراعظم بہت پرجوش انداز میں ایک دوسرئے سے ملے دونوں نے ایک دوسرئے کو نئے بجٹ کی مبارک باددی صدر صاحب بولے وزیر اعظم صاحب اس مرتبہ تو ہم آپ سے جیت گئے وہ کیسے؟ اپنے بجٹ سے گیارہ کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے ہیں ہم نے جبکہ آپنے صرف ایک کروڑ 70 لاکھ زیادہ خرچ کئے وزیر اعظم نے صدر سےپوچھا عام لوگوں کےلیے یہ بجٹ کیسا ہے؟ اس بجٹ سے سب سے زیادہ فائدہ تو انکو ہی ہوا ہے خوش ہیں پورئے ایک ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بڑھی ہےہر نوکر پیشہ کی بہت دیالو ہیں آپ
سو لفظوں کی کہانی نمبر 57۔۔۔۔ کیدو ماں ۔۔۔۔۔۔ جھنگ کے ہیر اور رانجھا آپس میں بہت محبت کرتے تھے ہیر کے گھر والے شادی کےلیے بہت مشکل سے مانے اگر کوئی نہیں مانا تو وہ ہیر کا چچا کیدو تھا کیدو نے شادی کے دن زہریلے لڈو کھلا کر ہیرکو مارڈالا لاہور کی زینت اور حسن خان نے زینت کےگھر والوں کی مخالفت کے بعد کورٹ میرج کر لی کہانی میں تبدیلی یہ آئی کہ کیدو کا کردار زینت کے ماں نے ادا کیا کیدو ماں کے ساتھ زینت کے بھائی اور بہنوئی بھی شامل تھے جنہوں نے زینت پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی اور اسے مار ڈالا
سو لفظوں کی کہانی نمبر 58۔۔۔۔ پی آئی اے ۔۔۔۔۔۔ آج پی آئی اے کی تقریب میں 80لاکھ روپے کے جوتے کیبن کریو کے حوالے کرنا تھے یہ جوتے سابق چیئرمین نے موجودہ چیئرمین کو کیبن کریو کےلئے عطیہ کئے تھے پہلے غفور کا نام پکارا گیا، وہ اپنا جوتا لےکربیٹھ گیا بےباک کا نام پکارا گیا اس نے جوتا وصول کیا پرانا جوتا اتارا اور سابق اور موجودہ چیرمین کو مارنا شروع کردیا بے باک کہہ رہا تھا کہ ایئرلائن کو مضبوط بنانے کےلئے کہ ہم کو بے شک نئے جوتے مت دو لیکن اس ادارئے کو صیح کرنے کےلیے کرپٹ لوگوں کو جوتے مارنے کی شدید ضرورت ہے
Drone Attack
سو لفظوں کی کہانی نمبر 59۔۔۔۔ ڈرون حملہ ۔۔۔۔۔۔ بس حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی کنڈیکٹر نے ڈیڑھ گُنا کرایہ طلب کیا تو ایک نوجوان نے انکار کردیا ایک صاحب نے لوگوں کو ڈرایا کہ کنڈیکٹر بس سے اتار دیگا نوجوان بھی مجبوری سے بیٹھا رہا اس نے اخبار کھولا تو تازہ ڈرون حملے کی خبر تھی اچانک و ہی صاحب بولے بھائیو! ہم کسی امریکہ وغیرہ سے نہیں ڈرتے نوجوان نے جلے کٹے لہجے میں کہا جناب جو قوم نہتے کنڈیکٹر سے ڈرتی ہے وہ سُپر پاور کے سامنے کھڑا ہونے کا کہتی ہے تو اچھی نہیں لگتی کراچی پہنچنے تک پھر اُن صاحب کی آواز نہیں آئی
سو لفظوں کی کہانی نمبر 60۔۔۔۔ ریٹنگ ۔۔۔۔۔۔ میں نے اپنے نیوز ایڈیٹر کو بتایا کہ کراچی میں پانی، لا ہور میں جائیداد اورپشاور میں غیر ت کے نام پر بھا ئی نے بھا ئی کوقتل کردیا۔ ایڈیٹر نے کہا اس خبر سے ریٹنگ نہیں بڑھے گی کوئی اور خبر ؟ ایک خبر ملتان سےہے جہاں شادی سے انکار پر شمیم نامی عورت نے صداقت نامی آدمی پر تیزاب پھنک دیا۔ شمیم نے اپنے خاوند سے اس لئے طلاق بھی لی تھی لیکن صداقت نے شادی سے انکار کردیا۔ ایڈیٹر نے کہا آج کی لیڈ اسٹوری یہ ہی ہوگی کیونکہ یہ خبرچینل کی ریٹنگ میں اضافہ کرئے گی۔