اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں قیام کے دوران صدر مملکت اسٹاف کالج کے دورہ کے علاوہ گورنر و وزیراعلی بلوچستان و صوبائی کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر مملکت کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس حوالے سے زرغون روڈ پر تین بڑے نجی اسکولوں میں چھٹی بھی کرادی گئی ہے۔