صدر ریاست کا دورہ راولاکوٹ، شہر پہنچنے پر ہی بجلی معمول سے ہٹ کر بند کر دی گئی

Rawala Kot

Rawala Kot

راولاکوٹ : صدر ریاست کا دورہ راولاکوٹ، شہر پہنچنے پر ہی بجلی معمول سے ہٹ کر بند کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزصدرریاست کی راولاکوٹ آمدہوئی جہاں انہوں نے مختلف وفودسے ملاقات سے ساتھ کھڑک ترنوٹی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔صدرریاست محمدیعقوب خان جب شہرکے مرکزمیں ایک مقامی ہوٹل میں پہنچے توشیڈول سے ہٹ کربجلی کوبندکردیاگیا۔

جبکہ معمول کے شیڈول کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی صبح دس بجے تک ایک گھنٹہ بندکی جاتی تھی جبکہ گیارہ بجے صدرریاست کی آمدپرشہرمیں پھربجلی بندکردی گئی۔جوکئی گھنٹے تک بندرہی۔

شہریوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ کے اس عمل کوغیرذمہ دارانہ قراردیا۔یادررہے کہ اس سے پہلے بھی صدرریاست کی راولاکوٹ شہرآمدپرکئی بارایسادیکھنے میں آیاجوباعث تشویش ہے۔