اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔
صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ انہوں نے بل کی منظوری وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سفارش پر دی۔
واضح رہے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا تھا۔