استنبول (جیوڈیسک) دو ہزار چھ میں مس ترکی کا ٹائٹل جیتنے والی مروے بائیکسارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ رجب طیب اردگان پر تنقید پر مبنی ایک نظم پوسٹ کی تھی جس پر حکومتی وکیل نے ایک مقامی عدالت میں ترک حسینہ کے خلاف مقدمہ کی گزشتہ سال درخواست دائر کرائی۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ سابقہ مس ترکی پر الزامات ثابت ہونے پر 4 سے 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مروے بائیکسارک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عدالت نے حکومتی وکیل کی جانب سے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔
اب یہ اس کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت کب شروع کرتی ہے۔ واضع رہے کہ مروے بائیکسارک کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کیخلاف ایک نظم پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ مگر سابق مس ترکی نے اپنے اوپر عائد کئے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس نظم میں ترکی کے قومی ترانے کے الفاظ بھی استعمال کئے گئے تھے۔