اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری آج آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر پاکستاں آصف علی زرداری آزاد کشمیر کے دورے کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جبکہ پاکستان میں نگران سیٹ کام کر رہا ہے صدر آصف علی زرداری کا دورہ آزاد کشمیر میں کوئی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوسکتا البتہ پیپلز پارٹی کو اس کا فائدہ ضرور ہے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ معروف حریت رہنما افضل گورو کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد عالمی برادری کو کشمیری عوام کی طرف سے احتجاج نوٹ کرانے کے لیے صدر پاکستان کو آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔
جبکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سیصدر زرداری کی طرف سے پاکستان کے اصولی موقف کے اعادے سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوگے۔ صدر آصف علی زردای دورہ کے دوران آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ باختیار بنانے کے لیے عبوری ایکٹ 1974 میں ترامیم کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔