اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد آرمی ترمیمی ایکت کا اطلاق قبائلی علاقوں میں بھی ہوگا جس کے تحت کسی بھی شخص کو تاوان کے لیے اغوا کرنا یا کسی کو قتل یا زخمی کرنا بھی جرم ہو گا۔ دھماکہ خیز مواد بنانا، رکھنا یا کسی جگہ منتقل کرنا جس میں آتشی اسلحہ، آلات ، خود کش جیکٹ بھی شامل ہیں جرم ہو گا۔
ایکٹ کے تحت دہشت گردی کے لیے گاڑی کا استمعال بھی جرم ہو گا اسکے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے ملکی و غی رملکی ذرائع سے مالی مدد حاصل کرنا بھی جرم ہو گا۔ ملک میں افراتفری یا دہشت پھیلانا یا ایسے اقدام پاکستان سے باہر بھی کرنا قابل سزا جرم ہو گا۔
آرمی ایکٹ کے اطلاق سے تحفظ پاکستان ایکٹ میں شامل جرائم پر بھی سزائیں ملیں گی اس کے علاوہ گلگت بلتستان امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورننس آرڈر 2009 میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔