ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سعودی عرب کے حکمران کنگ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ قطر کے تنازع کے تمام فریق اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں جس نے کئی خلیجی ملکوں کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور کنگ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتي تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔