واشنگٹن (جیوڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹویٹر پر اپنے فالوئرز کو بلاک کرنے کی وجہ سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعوی۔
دعوی ٹرمپ کے 7 فالوئرز کے ساتھ ساتھ کولمبیا یونیورسٹی میں اظہارِ بیان کی آزادی کا دفاع کرنے والے نائٹس لاء انسٹیٹیوٹ کی طرف سے دائر کیا گیا ہے۔
دعوے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ٹویٹس کا جواب دینے یا ان پر تنقید کرنے والے 7 فالوئرز کو صدر ٹرمپ یا پھر ان کے معاونین کی طرف سے بلاک کیا جانا آئین کی اظہارِ بیان کی آزادی کی شق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں وائٹ ہاوس کے ترجمان سین سپائسر اور سوشل میڈیا کے منتظم ڈینئیل سکیوینو کے نام درج کئے گئے ہیں جن پر فالوئرز کو بلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر کے ” @realDonaldTrump ” ٹویٹر پیج کے 33.7 ملین فالوئرز ہیں۔