ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے آک پارٹی کے رہنما بن علی یلدرم، سی ایچ پی کے رہنما کمال کلچ دار اولو اور ایم ایچ پی کے قائد دولت باھچے لی کو سات اگست کے روز استنبول کے ینی کاپی علاقے میں منعقد ہونے والے ” جلسہ برائے جمہوریت و شہدا ” میں شرکت کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔
دعوت نامہ میں یہ تحریری درج ہیں ” ترک مسلح افواج کے اندر سرایت کرنے والی فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے فوجی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں کے ایک گروپ کی جانب سے 15 جولائی کی شب بغاوت کی کوشش کو ترک قوم نے بہادری اور عزم کی مثال پیش کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ معاشرے کے تمام تر حلقوں کے ملک و قوم کے مستقبل کے تحفظ کی خاطر یکجا ہونے کو علامتی حیثیت دلانے والی 15 جولائی کی انقلابی کوشش اور بعد میں محترم صدر سے لیکر تمام تر حلقوں نے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی و قوانین کی بالا دستی ہونے کا مصمم طریقے سے اظہار کیا ہے۔
ہماری قوم نے جناب صفدر کی اپیل پر کان دھرتے ہوئے اس رات سے ابتک گلی کوچوں کو ترک نہیں کیا اور آئینی مملکت کے حق میں ہونے کا طاقتور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔
ملک کے تمام تر شہروں میں جاری جمہوریت کی پہرہ داری کو 7 اگست بروز اتوار استنبول کے ینی کاپی اسکوائر میں شام 6 بجے منعقد ہونے والے “ڈیموکریسی اور شہدا کے جلسے” کے ساتھ نکتہ پذیر کیا جائیگا۔