ترکی (جیوڈیسک) 26 فروری صدر ترکی رجب طیب ایردوان کا یوم پیدائش ہے
صدر ایردوان کو ان کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر استنبول کے مکینوں نے ان کو ایک سرپرائز دیا۔
کل عراقی کردی علاقے کی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی سے ملاقات کے لیے اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلتے وقت ایک ہجوم کو دیکھتے ہوئے صدر ِ ترکی اپنی گاڑی سے اُتر آئے۔
تالیوں کے ساتھ خیر مقدم کیے جانے والے جناب ایردوان نے ان کے منتظر عوام کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر اتروائیں۔
اسی طرح قصر مبین میں بھی صدر کا استقبال جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے کیا، والہانہ محبت کا مظاہرہ کیے جانے و الے ایردوان نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے محو گفتگو ہوئے۔
انہوں نے شام کے وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والے پرستاروں کا اپنے پیغام میں شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مندرجہ ذیل الفاظ رقم کیے: “میں خاص طور پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہر دعا و پیغام میرے لیے خصوصی اہمیت و جگہ رکھتا ہے۔ رب الکریم کی رحمتوں کا سایہ آپ کے سر پر قائم دائم رہے اور یہ ہم سب کو صحت مند، پر امن اور قوم و وطن کی خدمات پر مبنی زندگی عطا فرمائے۔
میری دعا ہے کہ رب العزت ہماری زندگیوں کی ہر گھڑی کو اچھائیوں، خوبصورتیوں اور صراط مستقیم سے مالا مال کرے۔ تمام تر چاہنے والوں کو میرا سلام و دعا۔”