استنبول (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے میونخ میں مسلح حملے کے حوالے سے جرمن صدر یوہاکم گاک کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح حملے میں ترک تارکین وطن سمیت بھاری تعداد میں معصوم انسانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا رنج ہے۔
“اس مذموم حملے کی نفرت آمیز طریقے سے مذمت کرنے اور اس پر لعنت وملامت بھیجنے کا کہنے والے جناب ایردوان نے اپنے ہم منصب گاوک سے کہا ہے کہ “طویل برسوں سے لا تعداد دہشت گرد حملوں اور پر تشدد واقعات کا ہدف بننے والے ترکی کو جس کے عوام کی ایک بڑی تعداد جرمنی میں آباد ہے ا س حملے پر گہرا افسوس ہوا ہے۔ ترکی، دوست و اتحادی ملک جرمنی کے ساتھ ان کٹھن ایام میں قریبی تعاون کی حالت میں ہے۔ میں ترک عوام اور اپنی جانب سے اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے دلی طور پر تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کا دعا گو ہوں۔ ”