استنبول (جیوڈیسک) قومی سلامتی کونسل کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کل ایوان صدارت میں منعقد ہو گا۔ کونسل کا یہ اجلاس کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر ایردوان نے بروز منگل استنبول میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے پندرہ جولائی کی بغاوت کی کوشش کے بعد سے ابتک جمع ہزار وں کی تعداد میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “ہماری حکومت اہم سطح کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
اولین طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا تو بعد میں کابینہ کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔ جس کے بعد انتہائی اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائیگا، ہمیں سرعت سے فیصلے کرتے ہوئے سرعت سے ہی نتیجے تک پہنچنا ہو گا۔
یہ اجلاس صدر کے سرکشی کے بعد سے ابتک استنبول سے پہلی بار دارالحکومت انقرہ تشریف لیجاتے ہوئے اس کی صدارت کرنے کے اعتبار سے بھی علیحدہ طور پر اہمیت کا حامل ہے۔
عالمی رائے عامہ کل کیے جانے والے فیصلوں پر تجسس رکھتی ہے۔