مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اتوار کو عمرے کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ صدر کے ساتھ ان کے وفد کے ارکان نے بھی عمرہ کیا۔
صدر ممنون حسین جب جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تو مکہ مکرہ کے نائب گورنر القاب بن سقرال لواحق، قائم مقام پاکستانی سفیر خیام اکبر، قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور قونصلر محمد جنید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
جدہ میں کچھ دیر قیام کے بعد صدر ممنون مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ میں فجر کی نماز باجماعت کے ساتھ ادا کی اور عمرہ کیا۔ صدر مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضۂ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے۔