میکسیکو (جیوڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میکسیکو نے اپنے شہریوں کوغیر قانونی طریقے سے امریکہ جانے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ اٹھائے تو وہ ممکنہ طور پر امریکہ کی جنوبی سرحد یں بند کردیں گے۔
سرحد کی بندش سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہوگی بلکہ تجارت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔
صدر ٹرمپ کی دھمکی ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب میکسین کی ایک بڑی تعداد امریک میں داخل ہوتے ہوئے پناہ کی طالب ہے۔
میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز نے کہا کہ وہ نہیں چاہیں گے کہ اس معاملے پر انہیں کسی تصادم کی جانب دھکیلا جائے۔
میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ میکسیکو امریکہ کے لیے ایک عظیم ہمسائے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ان دھمکیوں کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔