اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس آمد پر استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
فورم کا آج شروع ہونے والا اجلاس 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم علاقائی استحکام اور روابط سے متعلق پاکستانی وژن پر اظہار خیال کریں گے۔
وزیراعظم “پاکستان تجارتی مواقع کی زمین” کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے۔ نواز شریف کی دیگر مصروفیات میں اہم سیاسی اور اقتصادی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
عالمی فورم کے اجلاس میں تین ہزار سربراہان مملکت و حکومت، ماہرین اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔