صدر نے جسٹس ظہور احمد شاہوانی کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا
Posted on May 15, 2016 By Zulfiqar Ali اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Mamnoon Hussain
اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ظہور احمد شاہوانی کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی 16 مئی یا اس سے قبل جسٹس ظہور احمد شاہوانی سے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کا خلف لیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان 16 مئی سے ترکی کے دورے پر جارہے ہیں۔