صدر مملکت(جیوڈیسک) آصف علی زرداری نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ صدر آصف علی زرداری نے لاہور بحریہ ٹان میں موجود بلاول ہاس سے مزار ہیلی کاپٹرپرروانہ ہوئے،مزار کے قریب ہی سنٹرل ماڈل اسکول میں ہیلی کاپٹرکو اتار گیا جہان سے صدر اپنے قافلے کے ہمرا داتا دربار پہنچے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دربار کو عام زائرین سے خالی کرالیا گیا، دربار سے ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ صدر زرداری نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری، گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود، وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔