اسلام آباد (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا، درخواست گزار شاہد اور کزئی کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں کا اولین فرض ملکی دفاع ہے، جوان بینڈ باجے کیلئے بھرتی نہیں کئے گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار شاہد اور کزئی نے صدر آصف علی زرداری کو الوداعی گارڈ آف آنر کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فوجی جوانوں کو فوج میں بینڈ باجے کیلئے بھرتی نہیں کیا جاتا۔ فوجی جوانوں کا اولین فرض ملکی دفاع ہے۔ لہذا صدر آصف زرداری کو ایوان صدر سے الوداع کے موقع پر دئیے جانے والے گارڈ آف آنر کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔