صدر زرداری نے 8 ستمبر کو پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا

President Zardari

President Zardari

لاہور (جیوڈیسک) صدر زرداری نے 8 ستمبر کو پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔ پنجاب اور دیگر علاقوں میں الیکشن ہارنے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اجلاس آٹھ ستمبر کو ساڑھے چار بجے بلاول ہاس لاہور میں ہو گا۔ یہ پہلا اجلاس ہو گا جس میں آصف زرداری صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بطور شریک چیئرمین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

اس میں پارٹی کی پنجاب اور دیگرعلاقوں میں شکست کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آصف زرداری کے ملک بھر میں پارٹی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔