اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی۔
جس میں یورپی یونین اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنروائج مارک اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔