جے یو آئی کا مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کی حکومتی درخواست پر غور کیا گیا۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جے یو آئی کے مطالبات پر غورکی یقین دھانی کرا دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے یقین دلایا ہے کہ جے یو آئی کو حکومت سے تحفظات نہیں رہیں گے جس کے بعد جے یوآئی نے ممنون حسین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔