صدارتی انتخاب میں ہیکنگ، امریکا نے 35 روسی سفارتکار ملک بدر کر دیئے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پینتیس روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔ جن کو 72 گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکا نے نیویارک اور میری لینڈ میں روس کے دو کمپاؤنڈ بھی بند کر دیئے ہیں۔ ان کمپاؤنڈز پر جاسوسی کے مقاصد کے لئے استعمال ہونے کا الزام تھا۔

صدر اوباما نے روس کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔